نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) سانسد آدرش گرام یوجنا (ایم پی مثالی گاؤںمنصوبہ) کے تحت اب تک 95 ممبران پارلیمنٹ نے گاؤں گود نہیں لیا ہے۔
دیہی ترقی وزیر مملکت سدرشن بھگت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ایم پی مثالی
گاؤں منصوبہ کے ہدایات کے مطابق اس منصوبہ کے تحت گرام پنچایتوں کے تعین کو کے سلسلے میں ممبران پارلیمنٹ کو کئی بار خط لکھے گئے ہیں۔
دیہی ترقی کی وزارت نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ہر پارلیمنٹ رکن کی طرف گرام پنچایتوں کے تعین کو یقینی بنائے ۔